کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملہ، دہشت گردوں کی ریکی اور سہولت کاروں سے متعلق اہم انکشافات

کوہاٹ(جانوڈاٹ پی کے) 18 ستمبر کو پرانی پولیس لائنز کوہاٹ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی تفتیشی ٹیم نے واقعے سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی اور رکشے کے ذریعے پولیس لائنز تک پہنچے، جبکہ خودکش بمبار رکشے اور 2 دیگر دہشت گرد موٹرسائیکل پر سوار تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور اپنے ساتھ آئی ای ڈیز، دستی بم اور بھاری اسلحہ بھی لائے تھے۔ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ دہشت گردوں نے کارروائی سے قبل پولیس لائنز کی متعدد مرتبہ ریکی کی۔

تفتیشی حکام کے مطابق حملے میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ سہولت کاری میں دہشت گردوں کو رہائش فراہم کرنے اور انہیں پولیس لائنز تک رسائی دلانے والے افراد شامل ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے سے متعلق بعض اہم شواہد مزید تجزیے اور فرانزک جانچ کے لیے بھجوائے گئے ہیں، جن کی رپورٹس کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button