4 اکتوبر کی تاریخ تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آ رہی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 27 ستمبر اور 4 اکتوبر سے متعلق پارٹی کا فیصلہ واضح ہے، انہیں 4 اکتوبر کی تاریخ تبدیل ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

نجی ٹی وی سے پرٟوگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی انتشار نہیں چاہتی بلکہ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور کارکن ہاتھوں میں پھول لے کر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہے جبکہ تبدیلی کا فیصلہ قوم کرتی ہے۔ ہمارا کام پرامن جدوجہد کرنا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق مذاکرات سے متعلق اختیار محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے پاس ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہیں عدالت سے انصاف ملنے کی توقع نہیں، جبکہ اگر گورنر راج نافذ کیا جاتا ہے تو پھر فیصلہ عوام کو ہی کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں کچھ بھی کیا جاسکتا ہے اور کسی سفید کاغذ پر کالے الفاظ لکھے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button