بلاول بھٹو کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتوں کی تیاریاں

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں ان کی اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتیں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دی جا رہی ہیں۔سیاسی ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل اپوزیشن رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی آئندہ ملاقاتوں کے نتیجے میں سیاسی معاملات پر مزید مشاورت اور رابطوں کا امکان ہے۔



