کومل رانی کے ساتھ مندر کیوں گئے؟ گووندا نے راز سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)بالی وڈ اداکار گووندا نے ساتھی اداکارہ کومل رانی سورنکر کے ساتھ مندر کے دورے کی وائرل تصاویر اور ویڈیوز پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں اپنی آنے والی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کے لیے مندر گئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا نے اپنی ساتھی اداکارہ کومل رانی سورنکر کے ہمراہ ممبئی کے ایک مندر کا دورہ کیا، جہاں سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور دونوں کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔بعد ازاں گووندا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مندر کے دورے پر ہونے والی چہ مگوئیوں پر وضاحت پیش کی۔اداکار نے بتایا کہ یہ دورہ ان کی آنے والی فلم ’روپا‘ سے متعلق تھا، جس میں کومل رانی ان کے مدمقابل اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ دونوں فلم کی کامیابی کے لیے دعا کرنے مندر گئے تھے۔گووندا نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی اپنی ساتھی اداکاراؤں کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ مندر جاچکے ہیں اور ان دوروں کے بعد ان کی فلمیں کامیاب ہوئی تھیں۔اداکار نے قیاس آرائیوں پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ اس معاملے کو اتنی اہمیت کیوں دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کی فلم شروع ہورہی ہے اور وہ مقبول ہورہے ہیں تو اس میں اتنی بحث کی کیا بات ہے۔

مزید خبریں

Back to top button