مٹھی کے قریب بڑا حادثہ ٹل گیا، پانی بھرتے 12 سالہ بچی کنویں میں گرگئی

مٹھی (جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی کے قریب گاؤں میہاری میں پانی بھرنے کے دوران 12 سالہ بچی مبینہ طور پر پاؤں پھسلنے سے کنویں میں گر گئی، تاہم اہل خانہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو کنویں سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ذرائع کے مطابق 12 سالہ سونی بنت پنھوں بھیل پانی بھرنے کے لیے کنویں پر گئی تھی کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث گہرے کنویں میں جاگری۔اہل خانہ نے بروقت کوشش کرکے بچی کو کنویں سے نکال لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی اس وقت ہوش میں تھی اور اس کے جسم پر بظاہر کوئی بڑا زخم بھی نظر نہیں آیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر چیلہار تھانے کی پولیس نے لیٹر جاری کیا، جس کے بعد بچی کو مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے سول اسپتال مٹھی منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے بچی کا طبی معائنہ اور علاج جاری ہے۔



