گووندا کی گرل فرینڈ کیساتھ پوجا ، اہلیہ نے جانور قرار دیدیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار گووندا ایک بار پھر اپنی نجی زندگی سے متعلق خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کو ممبئی میں ایک پوجا کی تقریب کے دوران ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ دیکھا گیا، جہاں دونوں نے ایک ساتھ شرکت کی اور بعد ازاں فوٹوگرافرز کے سامنے بھی ساتھ پوز دیے۔
اسی روز گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی الگ سے پوجا کی تقریب میں شریک ہوئیں۔ اگلے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران سنیتا آہوجا نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جانور انسانوں سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں کیونکہ وہ دھوکہ نہیں دیتے۔
سوشل میڈیا صارفین نے سنیتا آہوجا کے اس بیان کو گووندا اور کومل رانی سے متعلق زیرِ گردش افواہوں سے جوڑا، تاہم سنیتا آہوجا نے اپنے بیان میں کسی کا نام نہیں لیا۔
گووندا اور کومل رانی کے تعلقات سے متعلق افواہیں گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں اداکاروں کی جانب سے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
گووندا اور کومل رانی آئندہ فلم ’روپا‘ میں ایک ساتھ اداکاری کرتے بھی نظر آئیں گے۔



