سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑی کمی، فی تولہ 5 ہزار 600 روپے سستا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 5 ہزار 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے مقرر ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 171 روپے کم ہوکر 6 ہزار 837 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 56 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 258 ڈالر پر آگئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔



