ایشین گیمز 2026: پاکستان ٹینس ٹیم جاپان روانہ، مقابلے 27 ستمبر سے ہوں گے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) ایشین گیمز 2026 میں شرکت کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم جاپان روانہ ہوگئی، جہاں ٹینس کے مقابلوں کا آغاز 27 ستمبر سے ہوگا۔

پاکستان کے 6 ٹینس کھلاڑی اور 2 آفیشلز ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑی اعصام الحق اور عقیل خان بھی شامل ہیں۔

قومی ٹینس دستے میں مزمل مرتضیٰ، محمد شعیب، اُشنا سہیل اور ماہین آفتاب قریشی بھی شامل ہیں، جو ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

محمد حسیب اسلم قومی ٹینس ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ جاپان روانہ ہوئے ہیں، جبکہ کرنل ضیاء الدین طفیل کو ایشین گیمز کے لیے پاکستان ٹینس ٹیم کا منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button