ٹنڈوباگو میں نوجوان کی مبینہ خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

ٹنڈوباگو (رپورٹ: محمد سلیم میمن، جانو ڈاٹ پی کے) وارڈ نمبر ایک کے شیدی محلے میں نوجوان نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

مقامی ذرائع کے مطابق شیدی محلے کے رہائشی نوجوان جہاں زیب ولد علی اکبر ملاح کی لاش گھر کے سامنے موجود درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ ابتدائی طور پر واقعے کو غربت اور بے روزگاری سے جوڑا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی وجوہات کا تعین تفتیش کے بعد ہی ہوسکے گا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹنڈوباگو پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کیا۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

بعد ازاں مرحوم نوجوان کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button