پاکستانی فائٹر منیشہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

گلگت بلتستان (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فائٹر منیشہ علی نے انگولا کے شہر لوانڈا میں ہونے والے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ کپ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

منیشہ علی نے میزبان انگولا کی فائٹر لیونیلا ازابیل بلائیے کو مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں اسٹینڈنگ گلوٹین سبمیشن کے ذریعے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

کامیابی کے بعد منیشہ علی کی اپنے والدین سے فون پر ہونے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں کامیابی پر ان کے اہل خانہ کی خوشی اور جذبات نمایاں تھے۔

گلگت بلتستان ٹورازم کے مطابق منیشہ علی کی کامیابی نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ باصلاحیت فائٹر اب آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کی تیاری کر رہی ہیں، جو یکم نومبر سے جارجیا میں شروع ہوگی۔

منیشہ علی کی یہ کامیابی گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں کھیلوں کے میدان میں ایک اہم کامیابی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button