پاکستان کو بڑا اعزاز، نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت قائم سیکریٹریٹ کے پہلے سیکرٹری جنرل کے طور پر پاکستان کے نعمان محمود کی تقرری کردی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کے مطابق مکہ معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی نے پاکستان سے پہلے سیکرٹری جنرل کی تقرری کا فیصلہ کیا، جن کی مدتِ عہدہ تین سال ہوگی۔ پاکستان سے سیکرٹری جنرل کی تقرری کو عالمی سطح پر پاکستان کی قیادت اور دفاعی و سلامتی تعاون میں اس کے کردار پر اعتماد کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔
مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ 7 اگست 2026 کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پایا تھا۔ معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون، مشترکہ سلامتی اور علاقائی استحکام کو فروغ دینا ہے۔
نعمان محمود کی بطور پہلے سیکرٹری جنرل تقرری کو معاہدے کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو فعال بنانے کی جانب اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔



