ایران امریکا ملاقات: آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے تہران نے شرائط پیش کردیں

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ ملاقات امریکی فریق کی درخواست پر ہوئی، جس میں تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کیلئے شرائط امریکی نمائندے کے سامنے رکھی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی شرائط میں امریکا کی جانب سے بحری محاصرے کا فوری خاتمہ، ایران کے منجمد اثاثوں کی فوری واپسی اور ’’مزاحمتی محاذوں‘‘ سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ شامل ہے۔

ایرانی مؤقف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان نیویارک میں سفارتی رابطے دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وٹکوف اور ایرانی وفد کے درمیان ملاقات تقریباً تین گھنٹے جاری رہی اور مزید ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

دوسری جانب امریکی ذرائع کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان بعض بنیادی معاملات پر اختلافات برقرار ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ مذاکرات کا اہم محور بن گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button