اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی، 100 افراد حراست میں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 افراد کو حراست میں لے لیا، جن میں 17 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران کال سینٹر سے مبینہ غیر اخلاقی ایپلی کیشن اور بھارت و برازیل سے متعلق مالیاتی اسکیموں کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے بعد غیرقانونی کال سینٹر کو سیل کردیا گیا، جبکہ وہاں موجود تمام ڈیٹا اور الیکٹرانک گیجٹس بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملک بھر میں غیرقانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button