وزیراعظم سیاسی رہنماؤں کی کمیٹی بنائیں، علامہ راجا ناصر عباس کامشورہ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے وزیراعظم سے سیاسی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، اگر دونوں جانب سے سیاسی کمیٹیاں ایک ساتھ بیٹھیں گی تو معاملات کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ ایک میز پر بیٹھیں گے تو مشکلات اور مسائل کے حل کی راہ نکل آئے گی۔ حکومت آج یا جب بھی مذاکرات کیلئے بیٹھنا چاہے، اپوزیشن کی جانب سے بات چیت کی پیشکش موجود ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاسی قوتوں کو مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button