بنوں میں اغوا کیے گئے ایف سی کے 2 اہلکار شہید، لاشیں برآمد

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) بنوں میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا کیے گئے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکاروں کو شہید کر دیا گیا، دونوں اہلکاروں کی لاشیں تلگئی کے علاقے سے برآمد کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق دونوں ایف سی اہلکاروں کے جسد خاکی تلگئی کے علاقے میں ملے، جنہیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت حوالدار اسحاق اور سپاہی عمر حیات کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دونوں ایف سی اہلکاروں کو گزشتہ روز سیفن کوزی خیل، کرم گڑھی کے علاقے سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، جس کے بعد ان کی تلاش جاری تھی۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button