وزارت داخلہ کے نام پر کالے شیشوں کے جعلی این او سیز کا انکشاف

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزارت داخلہ کے نام پر گاڑیوں کے کالے شیشوں کے جعلی این او سیز اور اجازت نامے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ نے جعلی اجازت نامے جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز کو جعلی اجازت ناموں کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ٹنٹڈ شیشوں کے اجازت ناموں پر پابندی 31 مارچ 2013 سے عائد ہے اور 2013 کے بعد ٹنٹڈ شیشوں کے استعمال کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کمیٹی کی ہدایت پر گاڑیوں کے ٹنٹڈ شیشوں کے استعمال سے متعلق نئی پالیسی کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے، جس میں طبی اور سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر محدود اجازت دینے کی پالیسی زیر غور ہے۔

نظرثانی شدہ مسودہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھجوا کر ان سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔ موصول ہونے والی آراء اور تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد نئی پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button