معین علی نے ٹرافی جیت کر ’فری فلسطین ہمیشہ‘ کا پیغام دے دیا

انٹیگا (جانو ڈاٹ پی کے) کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2026 کا چیمپئن بننے کے بعد انگلش آل راؤنڈر معین علی نے اختتامی تقریب میں ’فری فلسطین‘ کا نعرہ لگا دیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے معین علی نے کامیابی کو اپنی ذات کے بجائے فرنچائز، کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سفر آسان نہیں تھا، تاہم ٹیم کے تمام ارکان نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا اور مشکل مراحل کو خوشگوار انداز میں طے کیا۔کپتان نے فائنل میں ٹیم کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔معین علی نے اعتراف کیا کہ فائنل کے دوران اوس نے بھی کھیل پر اثر ڈالا، تاہم آخر میں کامیابی حاصل کرنا ایک خاص احساس تھا۔انہوں نے ٹیم کی بھرپور حمایت کرنے پر انٹیگا کے شائقین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان تمام لوگوں کے نام ہے جنہوں نے مسلسل ٹیم کا ساتھ دیا۔اپنے پیغام کے اختتام پر معین علی نے ’فری فلسطین ہمیشہ‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

مزید خبریں

Back to top button