200 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر، نیا بلنگ فارمولا زیرِ غور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاور ڈویژن نے نان پروٹیکٹڈ گھریلو بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پروٹیکٹڈ صارفین کے فارمولے میں تبدیلی کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ فارمولے کے تحت جس ماہ بجلی کا استعمال 200 یونٹس سے تجاوز کرے گا، اسی ماہ اضافی نرخ وصول کیے جائیں گے، جبکہ صارفین کو آئندہ پانچ ماہ تک اضافی ادائیگیوں سے بچانے کی تجویز ہے۔

موجودہ طریقہ کار کے تحت اگر کوئی پروٹیکٹڈ صارف ایک مرتبہ 200 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کرلے تو اس کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری ختم ہو جاتی ہے اور اسے بعد کے کئی ماہ تک کم یونٹس استعمال کرنے کے باوجود اضافی نرخ ادا کرنا پڑتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن اسی طریقہ کار پر نظرثانی کرتے ہوئے اضافی نرخ صرف اسی ماہ وصول کرنے کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے جس ماہ بجلی کا استعمال 200 یونٹس سے زیادہ ہو۔

دوسری جانب بٹ کوائن مائننگ کے لیے کم نرخوں پر بجلی کی فراہمی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اس معاملے پر آئی ایم ایف کو قائل نہیں کر سکی اور آئندہ مذاکرات میں یہ معاملہ ایک بار پھر آئی ایم ایف ٹیم کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button