خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، 10 مزدور زخمی

کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے) ضلع خاران کے لجے روڈ پر مسافر گاڑی کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 10 مزدور زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں گاڑی میں سوار ایک مزدور شدید زخمی ہوا جبکہ دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

سکیورٹی فورسز نے زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں طبی مرکز منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ حملے کی نوعیت اور اس میں ملوث عناصر کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، جبکہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button