محسن نقوی کا دورہ تہران دوطرفہ تعلقات تک محدود ہوگا، ایرانی وزارت خارجہ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ تہران بنیادی طور پر دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا۔

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ محسن نقوی کے دورے کے دوران جنگ کے خاتمے کے لیے جاری ثالثی کوششوں سے متعلق کسی مخصوص امریکی پیغام کے تبادلے سے وہ آگاہ نہیں ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے انتہائی اچھے اور دوستانہ تعلقات ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید فروغ پا رہے ہیں۔ بالخصوص گزشتہ چند ماہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں روابط مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ اچھی ہمسائیگی کی حکمت عملی کے تحت ایران کی پالیسی ہے کہ دونوں ممالک کے ثقافتی، تاریخی اور مشترکہ رشتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button