بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل خصوصی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال اور پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہیں، جبکہ ٹیم کی سربراہی پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا، جس کے دوران بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں سمیت دیگر طبی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

میڈیکل ٹیم جدید طبی آلات کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچی ہے، جہاں طبی معائنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button