گھارو کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن/جانو ڈاٹ پی کے) گھارو شہر کے قریب جعفر جوکھیو لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس نے فائرنگ کے بعد ایک مبینہ منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شمشاد جوکھیو کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک پسٹل اور 60 گرام کرسٹل آئس برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم گھارو تھانے میں پولیس سے مزاحمت کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے آر ایچ سی گھارو منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔



