ٹنڈوباگو میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، سفینہ گٹکا گینگ کے4ملزمان گرفتار

ٹنڈوباگو (رپورٹ:محمد سلیم میمن /جانو ڈاٹ پی کے)ٹنڈوباگو پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، مبینہ بین الاضلاعی سفینہ گٹکا گینگ کے 4 ملزمان گرفتار، آلٹو کار سے 16 ہزار 500 پڑیاں برآمد کرلی گئیں۔
ٹنڈوباگو پولیس نے ایس ایچ او انور لغاری کی قیادت میں ٹنڈوباگو–جھڈو روڈ پر ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے آلٹو کار میں سوار مبینہ بین الاضلاعی سفینہ گٹکا گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شوکت چانڈیو، سلیم جمالی، طالب حسین میمن اور آفتاب چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے سفینہ گٹکے کی 16 ہزار 500 پڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے آلٹو کار اور برآمد شدہ گٹکا تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ گٹکا سپلائی کرنے والے مبینہ نیٹ ورک اور اس سے وابستہ دیگر افراد سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں گٹکا اور دیگر ممنوعہ اشیا کی سپلائی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



