پٹرول صرف43پیسے سستا،ڈیزل3روپے47پیسے مہنگا،عوام سٹپٹاگئے

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا، پٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 79 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 424 روپے 92 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Back to top button