پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد وفاقی حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن، نئی پابندیوں کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث توانائی اور ایندھن کی بچت کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت مختلف اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کی جائیں گی، جبکہ سرکاری گاڑیوں کا استعمال محدود کرتے ہوئے 50 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی جائیں گی۔
حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت شادی ہالز اور مارکیز کو رات 10 بجے تک بند کرنا ہوگا، جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند کیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت توانائی اور ایندھن کے استعمال میں کمی لانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو کم کرنا اور سرکاری اخراجات میں کمی لانا ہے۔



