سکول کرکٹ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ،100اضلاع کے21ہزار کھلاڑی ایکشن میں

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کا سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کا سب سے بڑا ایونٹ 19 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔

محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پہلی بار ملک کے 100 اضلاع کے 1400 سکولوں سے تقریباً 21 ہزار کھلاڑی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں حصہ لیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کے افتتاحی میچ کا انعقاد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہفتے کے روز دوپہر 2 بجے ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ افتتاحی میچ کے بعد معروف گلوکار راحت فتح علی خان لائیو میوزیکل کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد سکول کی سطح پر موجود کرکٹ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button