صادق علی میمن کی شفیع محمد گبول کے اہلخانہ سے تعزیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت

ٹھٹھہ (رپورٹ: جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی انجینئر صادق علی میمن نے میرپور ساکرو کی یونین کونسل دھبو کے گاؤں صابو خان گبول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شفیع محمد گبول کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صادق علی میمن نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شفیع محمد گبول کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل دے۔
انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ہر دکھ اور سکھ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی تعلقہ میرپور ساکرو کے صدر رئیس مشتاق علی بگھیاڑ، خلیفہ نور احمد سمیت پارٹی کے مقامی رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔



