نوڈیرو میں دیرینہ قبائلی دشمنی پر فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) نوڈیرو کے علاقے میں تین قبائل کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی نے ایک بار پھر خونریز صورت اختیار کرلی، جہاں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گڑھی خدا بخش بھٹو کے قریب سیم نالے کے مقام پر پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں سعید کڑیو اور حاکم کڑیو جاں بحق ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دونوں مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں، تاہم فوری طور پر کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
علاقے میں قبائلی کشیدگی کے باعث خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کے محرکات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔



