سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی قاہرہ میں سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت خطے کی تازہ صورتحال اور جاری تبدیلیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مصری ایوان صدر کے مطابق دونوں رہنما علاقائی حالات، خطے میں جاری کشیدگی اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور مصر کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ سعودی ولی عہد اور مصری صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button