جوہری ہتھیار نہیں چلیں گے، ایران سے معاہدے پر ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

واشنگٹن(جانو ڈاٹ پی کے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور ایران کے ساتھ جاری جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی۔

آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی نمائندے ایران سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم وہ ایسا معاہدہ قبول نہیں کریں گے جو ان کے لیے مکمل طور پر قابلِ قبول نہ ہو۔

امریکی صدر نے یوکرین کے معاملے پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات ہوئی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق زیلنسکی کو روس میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ روکنا ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا وینزویلا سے بڑی مقدار میں تیل حاصل کر رہا ہے، جبکہ وینزویلا میں انتخابات اس وقت ہوں گے جب وہاں حالات انتخابات کے لیے سازگار ہوں گے۔

مصنوعی ذہانت کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اے آئی کی صنعت کو کچھ سست ہونا چاہیے، تاہم جو ملک مصنوعی ذہانت کے میدان میں سبقت لے جائے گا، وہی کامیاب ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور امریکا میں دنیا کی سب سے کم شرحِ سود ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button