سلمان علی آغا کا بیٹ گرج اٹھا،فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری داغ دی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ناقابلِ شکست ٹرپل سنچری اسکور کرلی۔
یونیورسٹی آف لاہور پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے افتتاحی راؤنڈ میں سلمان علی آغا نے جارحانہ اور پُراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 336 گیندوں پر ناقابلِ شکست 300 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
سلمان علی آغا کی اننگز میں جارحانہ اسٹروکس کی بھرپور جھلک دکھائی دی، جس کے باعث انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔
اس ٹرپل سنچری کے ساتھ سلمان علی آغا پاکستان کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے 18ویں بلے باز بن گئے ہیں۔
سلمان علی آغا کی اس شاندار اننگز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی فارم اور بیٹنگ صلاحیت کا ایک بڑا مظاہرہ قرار دیا جارہا ہے، جبکہ ان کی ناقابلِ شکست 300 رنز کی اننگز نے کرکٹ شائقین کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔



