پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا ملکی مفاد میں ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن نے ملکی مفاد میں ساتھ  آگے بڑھنے پراتفاق کرلیا ہے۔

پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس گورنرہاؤس لاہور میں ہوا،جس میں دونوں اتحادی جماعتوں نے سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں ملکی مفاد میں مل کر آگے بڑھنے اور باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،سیاسی رابطے مزیدمؤثر بنانے اور اختلافات باہمی مشاورت سے حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں جماعتوں نے آئندہ کے لائحہ عمل اور اتحادی حکومت کے معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اجلاس کی اندرونی کہانی

مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کی پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی نےبلدیاتی انتخابات،مہنگائی،پٹرولیم قیمتوں،لوڈشیڈنگ اورکسانوں کے مسائل پر ن لیگ کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نےعوامی مسائل پر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا، حسن مرتضیٰ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے درمیان تلخی بھی ہوئی۔

ذرائع کےمطابق ن لیگ کےپاس پیپلزپارٹی کی طرف سےگزشتہ اجلاس میں دی گئی نامزدگیوں اور اسکیموں کاریکارڈ بھی نہیں تھا،پیپلزپارٹی کی سفارشات پر عملدرآمد بھی نہیں ہوا تھا،

حسن مرتضی نےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ پنجاب حکومت نےہمیں ٹرک کی بتی کےپیچھےلگایا ہوا ہے،وعدوں پر عمل نہیں ہوتا،حکومت پنجاب اورمسلم لیگ ن کےترجمان ہماری قیادت پر تنقید کریں گےتوجواب ہمارا حق ہے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، حسن مرتضیٰ، قمر الزمان کائرہ اور علی قاسم گیلانی جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button