پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویز الہٰی اور دیگر پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی، ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث عدالت نے کارروائی ملتوی کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

عدالت میں سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزمان پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

دورانِ سماعت شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر بھی دلائل طلب کرلیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button