بورےوالا: مسافر بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان زخمی

بورےوالا(رپورٹ: محمد ریحان خالد سندھو، جانو ڈاٹ پی کے)بورےوالا کے نواحی اڈا مانا موڑ کے قریب مسافر بس اور موٹر سائیکل کے درمیان ایکسیڈنٹ۔حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ٹانگ فریکچر ہو گئی۔پٹرولنگ پولیس مانا موڑ کے جوانوں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے زخمی نوجوان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔



