ایران میں آئل ٹینکر کا خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

تہران(ویب ڈیسک) ایران میں آئل ٹینکر کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ سنندج ہمدان شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ہمدان سے مریوان جانے والا آئل ٹینکر مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا۔
حادثے کے بعد ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد متاثر ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
حادثے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔



