ڈہرکی میں 60 ٹیموں پر مشتمل یو ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ڈہرکی (رپورٹ: وجے کمار چاولا\جانوڈاٹ پی کے) ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام مقامی نوجوانوں کے لیے منعقد کیا گیا یو ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگیا۔
ٹورنامنٹ میں مختلف مقامی علاقوں سے تعلق رکھنے والی 60 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، جبکہ شائقین کو سنسنی خیز اور دلچسپ میچز دیکھنے کو ملے۔
منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند تفریح، کھیلوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے کے ساتھ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور مثبت مسابقت کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں منتظمین، مقامی معززین، کھلاڑیوں اور کمیونٹی نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی گئی، جبکہ فاتح اور رنر اَپ ٹیموں میں ٹرافیاں، انعامات اور دیگر اعزازات تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی شخصیت سازی، صحت مند طرزِ زندگی اور مثبت سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے ساتھ مختلف علاقوں کی کمیونٹیز کے درمیان بھائی چارے، باہمی رابطے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا موقع ملتا ہے۔
مقامی کمیونٹی اور کھلاڑیوں نے ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے CSR ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔
ماڑی انرجیز لمیٹڈ کا CSR ڈیپارٹمنٹ اپنے آپریشنل علاقوں میں نوجوانوں کی ترقی، کھیلوں کے فروغ، تعلیم، صحت، صاف پانی، ماحولیات اور بنیادی انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔



