نئے صوبوں پر تحریک انصاف میں مثبت سوچ موجود ہے، حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شفیع جان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے تحریک انصاف میں مثبت سوچ پائی جاتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے پارٹی قیادت کے بیانات موجود ہیں، لیکن اس معاملے پر حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پر حکومت نے ابھی تک تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

مزید خبریں

Back to top button