لندن میں صدر آصف زرداری سےبلاول بھٹو کی ملاقات،سندھ کی تقسیم پرپیپلزپارٹی کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ

لندن(جانوڈاٹ پی کے)لندن میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی اپنے والد ، صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی جس میں سندھ کی تقسیم پرپیپلزپارٹی کے مؤ قف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملاقات لندن میں آصف زرداری کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں بختاوربھٹو زرداری بھی شریک تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات 5گھنٹے تک جاری رہی،بلاول بھٹو کی صدر مملکت سے پاکستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں سندھ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی کے مؤ قف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ ہوا، جبکہ ملاقات میں فریال تالپورکی تقریر بھی  زیر بحث آئی۔

ملاقات کے بعد بلاول اور بختاور بھٹوزرداری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ  آئندہ چندروز لندن میں موجود ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button