اسرائیل نے ایران پرایک بارپھرحملےکی دھمکی دیدی

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دے دی۔عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرتوانائی نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ۔ ایران نے جوہری اور بیلسٹک میزائل دوبارہ بنائے تو پھر حملہ کریں گے۔اسرائیلی وزیر توانائی ایلی کوہن نے کہا ایران امریکا سے معاہدہ کر لے لیکن اگر جوہری ہتھیار بنائے تو حملے کریں گے، ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی غلطی نہ کرے۔



