تھانے میں شہری کے چہرے پر جوتا مارنے کی ویڈیو وائرل، پولیس کانسٹیبل معطل

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) تھانہ گوجرخان میں باوردی پولیس اہلکار کی جانب سے شہری کے چہرے پر جوتا مارنے کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے سخت نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مکان پر مبینہ قبضے کے معاملے پر فریقین کے درمیان جھگڑے کے بعد ون فائیو کال پر دونوں فریقوں کو تھانہ گوجرخان منتقل کیا گیا۔ اس دوران فیاض ججی نامی شخص پھٹے ہوئے کپڑوں اور بغیر جوتوں کے تھانے میں بیٹھا ہوا تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ گفتگو کے دوران فیاض ججی اور کمرے میں موجود دیگر افراد کے درمیان تکرار ہوتی ہے۔ اسی دوران باوردی پولیس اہلکار ہاتھ میں جوتا لے کر آتا ہے اور شہری کے چہرے پر جوتا مار دیتا ہے۔ اہلکار شہری کو خاموش رہنے کا حکم دیتے ہوئے بھی سنائی دیتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث کانسٹیبل احتشام نے شہری سے ناروا سلوک کیا۔

سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل احتشام کو فوری معطل اور کلوز لائن کرکے چارج شیٹ جاری کردی، جبکہ ایس پی صدر کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سی پی او راولپنڈی نے واضح کیا کہ کسی شہری پر تشدد یا ناروا سلوک کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button