نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کے گھر پہنچ گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کیے جانے پر ناخوش تھے اور انہوں نے وزیراعظم کے انتخاب میں افتخار گیلانی کو ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

شاہ غلام قادر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کے انتخاب کیلئے بلائے گئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا تھا۔

افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر کے گھر آمد کو مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں داخلی اختلافات کم کرنے اور سیاسی رابطے بحال کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button