اسلام آباد کشمیر مظاہرہ کیس،59 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں کشمیر کے حوالے سے مظاہرے کے خلاف درج مقدمے میں پولیس نے 59 ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج جواد عباس نے کیس کی سماعت کی، پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔
عدالت نے 59 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ سینیٹر مشتاق سمیت 37 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر آج دلائل نہ ہوسکے۔
عدالت نے تمام 96 ضمانت کی درخواستوں پر سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کی جانب سے تھانہ شالیمار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔



