ایران کیساتھ جنگ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کیلئے بڑا سیاسی اور عسکری چیلنج بن گئی، امریکی اخبار

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایران حکومت اب بھی قائم ہے، آبنائے ہرمز بڑی حد تک بند ہے اور امریکا کے ہتھیاروں کے ذخائر بھی کم ہو رہے ہیں، ملک کے اندر  ووٹرز میں ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکا کی پوزیشن کمزور  ہے۔

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جنگ کو مختصر قرار دیا تھا،لیکن جنگ کے آغاز کے 6 ماہ بعد بھی اس کے خاتمےکےکوئی واضح آثار نظر نہیں آرہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ جنگ کے نتائج کو اپنے حق میں موڑنےکی امریکی صدر کی صلاحیت بھی شدید محدود دکھائی دیتی ہے، خاص طور پر جب ایرانی قیادت یہ جان چکی ہے کہ وہ شدید بمباری کا مقابلہ اوربارودی سرنگوں، ڈرونز جیسےکم لاگت ہتھیاروں کے ذریعے دنیا کی طاقتور ترین فوج کی صلاحیتوں کو بتدریج کمزور کرنےکی سکت رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button