شکارپور: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

شکارپور(جانوڈاٹ پی کے) تحصیل خانپور کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت حاکم اوڈ، خانچند، رمیش اور سھنو اوڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button