پاکستان اور برطانیہ کا تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، علاقائی امن پر بھی تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اور برطانیہ نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں سندھ طاس معاہدے اور خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے افغانستان سے پاکستان کو لاحق دہشتگردی کے خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لندن میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ کشیدگی میں کمی اور قابل قبول حل کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button