عالمی منڈی میں سونا اور چاندی سستی، شرح سود میں اضافے کے خدشات برقرار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود سے متعلق توقعات بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔
سپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,576.30 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز 0.8 فیصد کمی سے 4,629 ڈالر فی اونس پر آگئے۔
دوسری جانب سپاٹ سلور ایک فیصد کمی سے 68.54 ڈالر فی اونس، پیلیڈیم 0.8 فیصد کمی سے 1,339.84 ڈالر جبکہ پلاٹینم 0.6 فیصد کمی کے بعد 1,834.83 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں ستمبر میں امریکی شرح سود بڑھنے کا امکان تقریباً 34 فیصد جبکہ دسمبر تک اضافے کا امکان تقریباً 74 فیصد تک دیکھا جارہا ہے۔
ماہرین کے مطابق بلند شرح سود کے ماحول میں سونا نسبتاً کم پرکشش ہوجاتا ہے کیونکہ اس سے کوئی باقاعدہ منافع یا شرح منافع حاصل نہیں ہوتی، تاہم افراط زر، مالیاتی خدشات اور مرکزی بینکوں کی خریداری جیسے عوامل اب بھی سونے کو سہارا دے رہے ہیں۔



