ایرانی فوج کی ایران مخالف میڈیا اداروں کو فوجی اہداف کی فہرست میں شامل کرنےکی دھمکی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہےکہ ایران مخالف میڈیا اداروں کو فوجی اہداف کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق  بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا ہے کہ  بی بی سی، ایران انٹرنیشنل اور  ریڈیو فردا جیسے میڈیا ادارے براہ راست موساد، سی آئی اے اور دشمن کی انٹیلیجنس ایجنسیوں سے منسلک ہیں اور انہیں ان کی جانب سے آپریشنل ہدایات اور معاونت حاصل ہوتی ہے۔

شکارچی کا کہنا تھا کہ ان میڈیا اداروں میں کام کرنے والے افراد کو صیہونیت اور مجرم امریکا کا سپاہی سمجھتے ہیں، انہیں فوجی اہداف کے ڈیٹا بیس میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے، ہمارے نقطۂ نظر سے یہ میڈیا ادارے نہیں، دنیا میں ہونے والی ہر خونریزی اور تشدد ان نام نہاد میڈیا اداروں کی حمایت سے انجام دی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button