پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے والا بولر مل گیا

جھنگ(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ میں تیز رفتار فاسٹ بولرز کی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے جھنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان قیوم خان نے اپنی غیر معمولی رفتار سے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
قیوم خان نے تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو متاثر کیا، جس کے بعد انہیں خصوصی تربیت کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا گیا ہے۔
From tape-ball cricket in Jhang to the National Cricket Academy 🏏
Meet Qayyum Khan, the emerging pacer whose raw pace has earned him a place at the NCA Bowlers Development Camp ☄️#PakistanCricket | #NCACamp pic.twitter.com/SOB4rHOnHE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2026
نوجوان فاسٹ بولر نے حال ہی میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی تیز رفتار اور مؤثر بولنگ سے متاثر کیا۔
قیوم خان نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تلاش کرکے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے کی صلاحیت نے قیوم خان کو پاکستان کے ممکنہ نئے ایکسپریس فاسٹ بولر کے طور پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔



