انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل

خرم شہزاد یا محمد علی کی جگہ عبید شاہ کو ملنے کا امکان

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اذان اویس کی جگہ بابراعظم کی واپسی ہوگی جبکہ خرم شہزاد یا محمد علی کی جگہ عبید شاہ کو ملنے کا امکان ہے۔ پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا۔اس سے قبل لارڈز میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کوئی کھلاڑی اہم نہیں، ٹیم کی جس کو ضرورت ہوئی وہی کھیلے گا، جو بہترین دستیاب کھلاڑی ہیں ان کو استعمال کریں گے۔بابراعظم نے کہا کہ آج پچ دیکھیں گے تو پھر پلان کریں گے کونسی فائنل الیون ٹھیک رہے گی، فائنل الیون کیا ہوگی یہ بعد میں فیصلہ کریں گے، ذمہ داری پوری ٹیم کی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بولرز20 آؤٹ کریں گے تو بیٹرز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ رنز بنائیں، جو پرفارم نہیں کررہے کوشش کریں گے ان کو اعتماد دیں، سینئر کھلاڑیوں پرکوئی بوجھ نہیں ہے ان پرذمہ داری ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ آگے بڑھ کر پرفارم کرنا پڑے گا، صرف رضوان کی نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے پرفارم کریں۔

انہوں نے کہا کہ لارڈرز میں جو جیت کا تسلسل ہے کوشش کرینگے اسے قائم رکھیں، پہلا ٹیسٹ اچھا نہیں کھیلے،بیٹھ کر خامیوں پر بات کی ہے، پہلے ٹیسٹ میں دوسرے اسپنر سلمان علی آغا تھے، عبداللہ شفیق جس نمبر پرکھیل رہے ہیں اسی پر کھیلنا چاہئے۔

مزید خبریں

Back to top button