عدالت سے ریلیف اور رہائی کے بعد 6 افراد دوبارہ گرفتار، بدین کی سومرو برادری سراپا احتجاج

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)بدین سے تعلق رکھنے والے سومروبرادری کے 6 افراد کو آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی عدالت کی جانب سے ریلیف ملنے اور رہائی کے بعد برنالا شہر کی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ سومرا برادری کے مطابق گرفتار افراد میں عابد سومرو، ان کی اہلیہ، والد، دادا اور خاندان کے دیگر افراد شامل ہیں تفصیلات کے مطابق تقریباً چار سال قبل بدین کے رہائشی عابد سومرو اور آزاد کشمیر کی ایک خاتون باہمی رضامندی سے سندھ آئے تھے، جہاں انہوں نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔ خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے عابد سومرو اور ان کے خاندان کے خلاف مبینہ طور پر نکاح پر نکاح، چوری سمیت 3 مقدمات درج کرائے گئے تھے سومرو برادری کے مطابق گزشتہ جمعرات کو طویل عرصے بعد عابد سومرو اپنی اہلیہ، والد، دادا اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ آزاد کشمیر کی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے مقدمات کی سماعت کے بعد انہیں دیگر مقدمات سے بھی بری کر دیا اور میاں بیوی کو شرعی طریقے کے مطابق ساتھ رہنے کا حکم دیا برادری کے مطابق عدالت نے عابد سومرو اور ان کے اہل خانہ کو دو پولیس موبائلوں کے پروٹوکول میں علاقے کی حدود سے باہر پہنچانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ تاہم تقریباً 50 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد برنالا شہر کی پولیس نے انہیں روک کر گرفتار کر لیا سومرا برادری کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اکتوبر 2025 میں برنالا پریس کلب کے صدر محمد اسلم کی جانب سے سومرا برادری کے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ انہیں واٹس ایپ کال اور ایک خط کے ذریعے گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، جبکہ لڑکی کو واپس کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے طلب کیے گئے تھے

گرفتار افراد میں سے ایک شخص کا نام مقدمے میں شامل نہ ہونے پر اسے رہا کر دیا گیا، تاہم عابد سومرو کی اہلیہ سمیت دیگر افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ سومروبرادری کے مطابق مذکورہ مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر آئندہ سماعت27 اگست کو مقرر ہے

سومروبرادری نے سوشل میڈیا پر عابد سومرو اور ان کے اہل خانہ کی ’’نکاح پر نکاح‘‘ کے مقدمے میں گرفتاری سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں

دوسری جانب بدین کی سومرا برادری کے رہنما عبدالخالق سومرو نے برنالا، آزاد کشمیر میں سومرا برادری کے افراد کو مبینہ جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار افراد کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button